فلم ”کانچی“ کے نئے گانے کی وڈیو جاری‘ فلم 25 اپریل کو ریلیز ہوگی۔

جمعہ 18 اپریل 2014 22:53

فلم ”کانچی“ کے نئے گانے کی وڈیو جاری‘ فلم 25 اپریل کو ریلیز ہوگی۔

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل۔2014ء) بھارت کے صفِ اول کے فلمساز وہدایتکار سبھاش گئی کی نئی میوزیکل رومانٹک فلم"کانچی"کے نئے گانے کی وڈیو بھی منظرِ عام پر آگئی ہے۔ارشاد کامل کے تحریر کردہ"ہندوستان کہاں ہے"کے بولوں پر مبنی اس گانے کو معروف پلے بیک سنگر سکھوندر سنگھ،موہت چوہان اور راج پنڈت کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جسکی وڈیو میں فلم کی ہیروئن مشٹی کو محب وطن ہندوستانی کے روپ میں دکھایاہے جبکہ گانے کا میوزک اسماعیل دربار نے ترتیب دیا ہے۔

(جاری ہے)

ہدایتکارسبھاش گئی نے اس فلم میں نئی ہیروئن اندارنی چکربرتی عرف مشٹی کو متعارف کروایا ہے جن کیساتھ اس فلم میں کارتک تیواری ،متھن چکربرتی،رشی کپور،وکرانت ماسے،پلوی سبھاش چندرن اورعادل حسین اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ فلم کانچی کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھوم رہی ہے جو کرپشن کے خلاف جنگ اور اپنے ساتھیوں کیساتھ مل کرمعاشرتی نا انصافیوں کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے ہر صورت اپنا حق واپس لینے کا اعلان کرتی ہے۔ سبھاش گئی کی پروڈیوس کردہ یہ رومانٹک میوزیکل تھرلر فلم کانچی :دی اَن بریک ایبل رواں سال25اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی جسکا میوزک اسماعیل دربار کیساتھ موسیقار جوڑی سلیم سلیمان نے ترتیب دیا ہے۔

وقت اشاعت : 18/04/2014 - 22:53:42

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :