ہالی وڈ اینی میٹڈ فلم ریو ٹو اور کیپٹن امریکہ کا باکس آفس پر راج برقرار ، دونوں فلموں نے شائقین کے دل جیت لئے

ہفتہ 19 اپریل 2014 16:21

ہالی وڈ اینی میٹڈ فلم ریو ٹو اور کیپٹن امریکہ کا باکس آفس پر راج برقرار ، دونوں فلموں نے شائقین کے دل جیت لئے

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اپریل 2014ء) ہالی وڈ اینی میٹڈ فلم ریو ٹو اور کیپٹن امریکہ کا باکس آفس پر راج برقرار ہے، دونوں فلموں نے شائقین کے دل جیت لیئے میڈیا رپورٹ کے مطابق میوزیکل ایڈونچر تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم ریو کے سیکیوئل ریو ٹو نے باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا،نٹ کھٹ طوطے کی شرارتوں پر مبنی اس فلم نے اب تک ایک سو 73 ملین ڈالر کما لئے ہیں،دوسری جانب امریکی کامک بک کے ہیرو کیپٹن امریکا کی زندگی پر مبنی فلم دی ونٹر سولجر کی کامیابیوں کا سفر بھی جاری ہے، اور سیریز کی نئی فلم بنانے کا اعلان بھی کردیا گیا فلم ریو ٹو، اور کیپٹن امریکا ریکارڈ بزنس کرنے والی فلموں کی صف میں آکھڑی ہوئی ہیں۔

وقت اشاعت : 19/04/2014 - 16:21:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :