صدر پرناب مکھری جی نے فلم بھوتناتھ ریٹرنز دیکھی اور بے حد پسند کی‘ امیتابھ بچن

ہفتہ 19 اپریل 2014 00:14

صدر پرناب مکھری جی نے فلم بھوتناتھ ریٹرنز دیکھی اور بے حد پسند کی‘ امیتابھ بچن

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اپریل۔2014ء) بالی ووڈ میگا سٹار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ صدر پرناب مکھرجی نے ان کی فلم بھوتناتھ ریٹرنز کو بے حد سراہا ہے۔ امیتابھ بچن نے ایوان صدر میں پرناب مکھرجی کیلئے بھوتناتھ ریٹرنز دکھانے کا خصوصی اہتمام کیا جہاں صدر نے یہ فلم دیکھی۔

(جاری ہے)

71 سالہ اداکار امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ میں لکھا ہے کہ صدر پرناب مکھرجی نے فلم دیکھ کر اس کی بے حد تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم دیکھنے والے دیگر شرکاء نے بھی اسے سراہا۔ انہوں نے کہا کہ میرے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ صدر نے میری فلم کیلئے وقت نکالا اور یہ فلم دیکھنے کیساتھ پسند بھی کی

وقت اشاعت : 19/04/2014 - 00:14:47

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :