کنگنا راناوت کو بہت سارے ایوارڈزاپنی جھولی میں آنے کی امید،ہرسال 15-16 فلم ایوارڈز منعقد ہوتے ہیں‘ ایک ایوارڈ کیلئے تین چار گھنٹے دینے پڑتے ہیں‘کنگنا راناوت

اتوار 20 اپریل 2014 14:19

کنگنا راناوت کو بہت سارے ایوارڈزاپنی جھولی میں آنے کی امید،ہرسال 15-16 فلم ایوارڈز منعقد ہوتے ہیں‘ ایک ایوارڈ کیلئے تین چار گھنٹے دینے پڑتے ہیں‘کنگنا راناوت

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء) فلم ”کوئن“ کی کامیابی سے کنگنا راناوت کو یہ یقین ہو چلا ہے کہ اس سال بہت سارے ایوارڈز ان کی جھولی میں آنے والے ہیں لیکن وہ ان کے بوجھ تلے دبنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔کنگنا کہتی ہیں کہ وہ ایوارڈز نہیں لیں گی اور جب ان سے اس کا سبب دریافت کیا گیا تو انھوں نے صاف گوئی سے کام لیتے ہوئے کہا کہ ’ہرسال کم از کم 15-16 فلم ایوارڈز منعقد ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

اور ایک ایوارڈ کے لیے کم از کم میں تین چار گھنٹے دینے پڑتے ہیں۔ اس کے علاوہ دو ڈھائی گھنٹے میک اپ کے لگا لیجیے۔ کل کتنا وقت ہوا حساب لگا لیجیے۔ میں تو اتنا ٹائم نہیں نکال سکتی اسی لیے ایوارڈز لینے سے انکار کر رہی ہوں۔فلم کوئن کو ناظرین اور ناقدین دونوں نے خوب سراہا ہے لیکن حال ہی میں اس فلم کی کہانی کے متعلق ایک بات سامنے آئی ہے کہ اسی کہانی پر پہلے بھی فلم بن چکی ہے۔

وقت اشاعت : 20/04/2014 - 14:19:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :