شلپا کے شوہر پر فحش فلمیں بنانے اور ویڈیو کال پر عریاں آڈیشن کا الزام

ہفتہ 13 فروری 2021 12:38

شلپا کے شوہر پر فحش فلمیں بنانے اور ویڈیو کال پر عریاں آڈیشن کا الزام
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2021ء) بھارتی ماڈل گرل و اداکارہ ساگریکا شونا نے بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا پر فحش فلمیں بنانے اور ویڈیو کال پر عریاں آڈیشن لینے کا الزام عائد کردیا۔گزشتہ دنوں ممبئی میں فحش فلمیں بنانے کے الزام میں اداکارہ سمیت کئی افراد گرفتار ہوئے ہیں جن میں امیش کامت نامی شخص شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کا اسسٹنٹ ہے۔

ماڈل گرل ساگریکا شونا نے کہا کہ گزشتہ سال لاک ڈاؤن میں اگست کے دوران راج کندرا کی کمپنی کی جانب سے ایک ویب سیریز میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی تھی اور ساتھ ہی آن لائن آڈیشن کا کہا گیا تھا۔ماڈل گرل نے الزام عائد کیا کہ گروپ ویڈیو کال پر آڈیشن کا کہا گیا تھا جہاں تین لوگ موجود تھے جن میں ایک امیش کامت تھا جبکہ ایک چہرہ دھندلا تھا اور اس کی شناخت چھپی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے کہا کہ ویڈیو کال پر مجھے عریاں قسم کا آڈیشن دینے کہا گیا جس پر میں نے انکار کردیا تھا جبکہ اس دوران امیش کامت ناراض بھی ہوگئے تھے اور بعد میں 4 بار فون کرکے دباؤ ڈالا گیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے ویب سیریز کے دوران کہا گیا یہ سیریز راج کندرا کی کمپنی بنا رہی ہے اور امیش کامت شلپا کے شوہر راج کندرا کا اسسٹنٹ ہے جو ان کے سب کام کررہے ہیں۔ماڈل گرل نے مطالبہ کیا کہ اس گینگ میں راج کندرا بھی شامل ہے لہٰذا انہیں گرفتار کیا جائے۔
وقت اشاعت : 13/02/2021 - 12:38:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :