کوئی میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش کررہا ہے، عدنان صدیقی

ہفتہ 13 فروری 2021 12:38

کوئی میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش کررہا ہے، عدنان صدیقی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2021ء) پاکستان سمیت بالی ووڈ میں بھی اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والے عدنان صدیقی نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ کوئی ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

اداکار عدنان صدیقی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ کوئی میرا اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش کرنے کیساتھ ساتھ میرے تمام تر دوستوں کو ریکوسٹ بھی بھیج رہا ہے۔انہوں نے اپنے تمام دوستوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میرا صرف یہی اکاؤنٹ ہے۔اداکار نے اپنے تمام تر دوستوں سے گزارش کی کہ اس صارف کو رپورٹ کرنے میں میری مدد کریں۔

وقت اشاعت : 13/02/2021 - 12:38:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :