گلوکاری کیساتھ فلم میں کام کرنے کی بھی پیشکش ہوئی تھی لیکن معذرت کر لی‘ سائرہ نسیم

ہم نے موسیقی سیکھنے کیلئے جتنی محنت کی نئے گلوکار اس کا تصور بھی نہیں کر سکتے‘ انٹر ویو میں گفتگو

ہفتہ 13 فروری 2021 12:42

گلوکاری کیساتھ فلم میں کام کرنے کی بھی پیشکش ہوئی تھی لیکن معذرت کر لی‘ سائرہ نسیم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2021ء) نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ مجھے گلوکاری کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی بھی پیشکش ہوئی تھی لیکن معذرت کر لی ، میں سمجھتی ہوں جس کا جو کام ہے اسے وہی کرنا چاہیے اور خود کو تجربات کی بھینٹ نہیں چڑھانا چاہیے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں سائرہ نسیم نے کہا کہ میں ہمیشہ یہی کہتی ہوں کہ حقیقی گلوکاری کو جس قدر آسان سمجھ لیا گیا ہے ایسا ہرگز نہیں ہے ،ہم نے آغاز میں جتنی محنت کی ہے نئے گلوکار اس کا تصور بھی نہیں کر سکتے ۔

سائرہ نسیم نے کہا کہ میں نئے گلوکاروں پر تنقید نہیں کر رہی لیکن ہر کام کو کرنے کے قواعد و ضوابط اور سلیقہ ہوتا ہے ، جب آپ اسے نظر انداز کریں گے تو جو اس سے حقیقی معنوں میں دہائیوں سے جڑے ہوئے ہیں وہ افسردہ اور رنجیدہ ہوجاتے ہیں ۔ سائرہ نسیم نے کہا کہ میرے پرستار پوری دنیا میں موجود ہیں اور یہی میرا اثاثہ ہیں۔
وقت اشاعت : 13/02/2021 - 12:42:20

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :