ہمیں کسی کو خیرات دینے کی بجائے اسے روزگار کا ذریعہ بنا کر دینا چاہیے ‘ رابی پیرزادہ

میں کون ہوتی ہوں جو کسی کی مدد کر سکوں ، خدا کی ذات عطا کرتی ہے اور مستحق لوگوں تک پہنچانے کی توفیق دیتی ہے

ہفتہ 13 فروری 2021 12:42

ہمیں کسی کو خیرات دینے کی بجائے اسے روزگار کا ذریعہ بنا کر دینا چاہیے ‘ رابی پیرزادہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2021ء) شوبز کو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ اپنی فائونڈیشن کے پلیٹ فارم سے غریب لوگوں کو مستقل روزگار کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہی ہوں، ہمیں کسی کو خیرات دینے کی بجائے اسے روزگار کا ذریعہ بنا کر دینا چاہیے ، میں آرٹ کا جو بھی کام کر رہی ہوں اسے مستحق لوگوں کی مدد کیلئے خرچ کرتی ہوں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ میں کون ہوتی ہوں جو کسی کی مدد کر سکوں بلکہ خدا کی ذات مجھے عطا کرتی ہے اور توفیق دیتی ہے تو میں اس کے دئیے ہوئے کو آگے مستحق لوگوں تک پہنچا دیتی ہوں ۔ انہوں نے بتایاکہ مستحق لوگوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے نئی ریڑھیاں بنوائی گئی ہیں جس پر انہیں روزگار کا سلسلہ شروع کرا کے دیا جائے گا ۔
وقت اشاعت : 13/02/2021 - 12:42:20

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :