فیصل راؤ فراڈ شخص ہے، اس کی پہلی بیوی نے مجھ سے کہا کہ اس شخص کی فطرت میں عورت کو اذیت دینا شامل ہے

شادی کے آٹھ ماہ بعد ہم دونوں میں علیحدگی ہوگئی اور طلاق کے اگلے ماہ انہوں نے نادیہ خان سے منگنی کر لی تھی۔ نادیہ خان کے شوہر فیصل راؤ کی دوسری اہلیہ کے الزامات اور انکشافات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 13 فروری 2021 12:31

فیصل راؤ فراڈ شخص ہے، اس کی پہلی بیوی نے مجھ سے کہا کہ اس شخص کی فطرت میں عورت کو اذیت دینا شامل ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 فروری 2021ء) : مارننگ شو کی میزبان اور اداکارہ نادیہ خان گذشتہ دنوں پاک فضائیہ کے سابق ونگ کمانڈر فیصل راؤ سے شادی کے بندھن میں بندھ گئی تھیں۔ نادیہ خان نے فیصل راؤ سے شادی کی تصدیق کے بعد قریبی عزیز و اقارب کے ساتھ شادی کی تقریبات کی تصاویر بھی شئیر کیں جبکہ دونوں نے اپنی محبت کی داستان بھی کئی انٹرویوز میں بیان کی۔

تاہم اب نادیہ خان کے شوہر فیصل راؤ کی دوسری بیوی لبنیٰ فاروق نے یو ٹیوب پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے فیصل راؤ سے متعلق کئی انکشافات کیے۔ لبنٰی فاروق نے دعویٰ کیا کہ آن ریکارڈ مجھ سے پہلے فیصل راؤ کی ایک شادی شمع نامی خاتون کے ساتھ ہوئی جس کے بعد دوسری شادی میرے ساتھ جبکہ تیسری شادی اب نادیہ خان کے ساتھ ہوئی۔

(جاری ہے)

فیصل راؤ کی شمع اور مجھ سے ، دونوں سے علیحدگی ہو چکی ہے۔

لبںٰی فاروق نے کہا کہ فیصل راؤ کی آف دی ریکارڈ کتنی شادیاں ہیں اس حوالے سے مجھے کچھ معلوم نہیں ہے۔ لبنیٰ فاروق نے اپنی ویڈیو میں فیصل راؤ کو فراڈ قرار دیا۔ لبنٰی فاروق نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ فیصل راؤ سے شادی سے قبل میں بحرین میں پرائم منسٹر آفس میں بطور ان ہاؤس پراڈکٹ مینجر جاب کرتی تھی اور شادی سے دو دن پہلے فیصل کی پہلی بیوی شمع نے مجھے فیصل کے ساتھ شادی نہ کرنے کے لیے پیغامات بھی بھیجے تھے لیکن میں فیصل کی محبت میں اتنی گرفتار تھی کہ میں نے شمع کی باتوں پر دھیان نہیں دیا اور فیصل راؤ سے شادی کرنے کے لیے میں بحرین میں اپنی اچھی خاصی جاب اور اپنا کیریئر چھوڑ کر شادی کرکے دبئی آگئی۔

انہوں نے کہا کہ میری پہلے شوہر سے علیحدگی ہوئی جس کے تین سال قبل میری فیصل راؤ سے ملاقات ہوئی۔ فیصل راؤ نے مجھے بھی ایسے ہی پروپوز کیا تھا جیسے انہوں نے نادیہ خان کو پروپوز کیا۔ فیصل نے مجھے اپنی والدہ سے بھی ملوایا جس پر میں ان سے بہت متاثر ہوئی۔ انہوں نے ویڈیو میں فیصل راؤ کی پہلی بیوی کا آڈیو پیغام بھی سنوایا، جس میں وہ کہہ رہی ہیں اس شخص کی فطرت میں عورت کو اذیت دینا شامل ہے۔

لبنیٰ نے کہا کہ شادی سے قبل فیصل راؤ مجھ سے محبت کے دعویدار تھے لیکن شادی کے بعد ان کی حقیقت مجھ پر کُھلی۔ دبئی میں فیصل راؤ نے مجھ پر کئی پابندیاں عائد کی تھیں نہ مجھے کسی سے ملنے دیتے تھے اور نہ بات کرنے دیتے تھےمیں بالکل اکیلی ہوکر رہ گئی تھی۔ لبنٰی فاروق نے کہا کہ میں فیصل صاحب سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ انہیں اتنی جلدی محبت کیسے ہو جاتی ہے؟ انہوں نے ویڈیو میں فیصل راؤ کی جانب سے اپنے لیے تحریر کیے جانے والے محبت بھرے پیغامات بھی ویڈیو میں دکھائے۔

شادی کے بعد مجھ پر انکشاف ہو اکہ فیصل صاحب کے ساتھ بہت سارے مسائل تھے وہ خود کو باتھ روم میں بند کرلیتے تھے چھوٹی چھوٹی باتوں پر گھر کی چیزیں توڑدیتے تھے اور جب ان کا غصہ بہت زیادہ ہوجاتا تھا تو خود کو ہی ٹارچر کرنے لگ جاتے تھے۔ یہاں تک کہ وہ یہ بھی کہتے تھے کہ ہم پر کالا جادو کیا جارہا ہے اور یہ کالا جادو ان ہی کی پہلی بیوی کروارہی ہیں۔

فیصل نے مجھ سے بارہا کہا کہ یہ جو میں کر رہا ہوں ، یہ میں نہیں کر رہا ، یہ سب کچھ کالے جادو کی وجہ سے ہو رہا ہے ۔ لبنٰی فاروق نے الزام عائد کیا کہ فیصل راؤ نے مجھے میرا بیٹا اغوا کروانے کی دھمکی بھی دی اور کہا کہ میرا بیٹا اُٹھا لیا جائے گا اور وزیرستان میں پھینکوادیا جائے گا۔ انہوں نے اپنی ویڈیو میں مزید بتایا کہ فیصل ممتاز راؤ کو دبئی میں بطور ایئرفورس پائلٹ ان کی جاب سے نکال دیا گیا تھا اور جاب سے نکالے جانے کا الزام بھی فیصل راؤ نے مجھ پر ہی لگایا تھا۔

حالات اتنے خراب ہوگئے تھے شادی کے آٹھ ماہ بعد ہی ہم دونوں میں علیحدگی ہوگئی اور دلچسپ بات یہ تھی کہ ہماری طلاق کے اگلے ماہ ہی فیصل راؤ نے نادیہ خان کے ساتھ منگنی کرلی۔ لبنیٰ فاروق کا کہنا تھا کہ جس طرح فیصل راؤ خواتین کے ہیرو اور آئیکون بن رہے ہیں وہ دراصل ہیرو نہیں ہیں بلکہ انہوں نے کئی غلطیاں کی ہیں۔ فیصل راؤ نے ہم دو عورتوں کی زندگیاں برباد کی ہیں، ہم سے جھوٹ بولا اور فراڈ کیا ہے ۔

انہوں نے نادیہ خان کے لیے فکر مندی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میں دعا کرتی ہوں کہ فیصل اب یہ سب کچھ نادیہ خان کے ساتھ نہ کریں۔ لبنٰی فاروق کی یوٹیوب ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: لبنیٰ فاروق کے ان الزامات پر نادیہ خان یا اُن کے شوہر فیصل راؤ کا تاحال کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ۔
وقت اشاعت : 13/02/2021 - 12:31:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :