گلوکارہ میگھا نے پی ایس ایل کا گانا’’پی ایس ایل کا میلہ سجے گا‘‘ تیار کر لیا

پیر 15 فروری 2021 14:25

گلوکارہ میگھا نے پی ایس ایل کا گانا’’پی ایس ایل کا میلہ سجے گا‘‘ تیار کر لیا
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2021ء) اداکارہ و گلوکارہ میگھا نے پی ایس ایل کے لیے خصوصی گانا ’’پی ایس ایل کا میلہ سجے گا‘‘تیار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گانے کی عکسبندی گذشتہ روز گوجرانوالہ کرکٹ سٹیڈیم میں کی گئی اس پر موقع پر وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان،ڈاکٹر ضیا،ڈاکٹرطاہرشہزاد،عمران عابد اور دیگر آفیشلز بھی موجود تھے،میگھا کا کہنا ہے کہ ان کا یہ گانا پی ایس ایل کے موقع پر عوام کے لیے تحفہ ہے گانے پر بہت محنت کی ہے امید ہے سب کو پسند آئیگا،اس گانے کی ڈائریکشن اور میوزک عظیم امین نے دی ہے جبکہ خضر حیات مون نے لکھاہے کوریو گرافی وقاص علی اور زیشان علی جانو نے کی ہے،پی ایس ایل کا یہ سپیشل سونگ چند روز میں ریلیز کردیاجائے گا۔

میگھا کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ ان کا یہ گاناپی ایس ایل شائقین کو بہت پسند آئیگا۔
وقت اشاعت : 15/02/2021 - 14:25:55

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :