میگھا جی نے پی ایس ایل کے خصوصی گانے کا ٹیزر ریلیز کردیا،سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

منگل 16 فروری 2021 12:04

میگھا جی نے پی ایس ایل کے خصوصی گانے کا ٹیزر ریلیز کردیا،سوشل میڈیا پر دھوم مچادی
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2021ء) بھنگڑا کوئیں گلوکارہ میگھا جی نے پی ایس ایل 6 کے اپنے نئے گانے’’پی ایس ایل کا میلہ سجے گا‘‘ کا ٹیزر ریلیز کردیا،سوشل میڈیا پر دھوم مچادی،تفصیلات کے مطابق میگھا جی نے اس خصوصی گانے کا ٹیزر گذشتہ روز اپنے آفیشل چینل سمیت دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیا تھا جس نے ان کے پرستاروں میں دھوم مچادی تھی اور اسے دھڑا دھڑ پسندکیا جارہاہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ میگھا جی کا یہ گانا پی سی بی کے آفیشل گانے سے کہیں بہتر ہے ۔ایک ملاقات کے دوران میگھاجی نے بتایاکہ یہ گانا کرکٹ شائقین کے لیئے ایک تحفہ ہے اور اس گانے کی عوامی پذیرائی نے ان کے حوصلے مذید بلندکردئیے ہیں۔میگھا جی نے بتایاکہ اس گانے کی عکسبندی گوجرانوالہ کرکٹ سٹیڈیم میں مکمل کی گئی ہے اس گانے کی ویڈیوکو جلدان کے آفیشل یوٹیوب چینل اور دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کردیا جائیگا۔اس گانے کی ڈائریکشن اور میوزک عظیم امین نے دی ہے جبکہ اس کی شاعری خضر حیات مون نے لکھی ہے۔
وقت اشاعت : 16/02/2021 - 12:04:14

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :