میشا شفیع نصیبو لال کی حمایت میں بول اٹھیں

بدھ 17 فروری 2021 21:36

میشا شفیع نصیبو لال کی حمایت میں بول اٹھیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2021ء) گلوکارہ میشا شفیع نصیبو لال نے حمایت میں میں بول اٹھیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن کے لیے نصیبو لال کا گایا گیا گاناگروومیرا نہ صرف ایک میوزکل کامیابی ہے بلکہ یہ گانا انڈسٹری کے اس نظام کے خلاف بھی ہے جس میں کچھ مخصوص لوگوں کو بعض پراجیکٹس میں بار بار سائن کیا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہمیں اس با ت پر فخر محسوس کرنا چاہیے کہ ہماری انڈسٹری میں گلوکارہ نصیبو لال جیسی باصلاحیت اداکارہ موجود ہیں، ہمیں ان کی قدر کرنی چاہیے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے ۔

وقت اشاعت : 17/02/2021 - 21:36:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :