13 سال کی عمر میں میری لڑائی جھگڑا کرنے پر گرفتاری ہوئی‘اداکار ڈوین جانسن

جمعرات 18 فروری 2021 22:24

13 سال کی عمر میں میری لڑائی جھگڑا کرنے پر گرفتاری ہوئی‘اداکار ڈوین جانسن
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2021ء) ہالی ووڈ اداکار اور معروف ریسلر ڈوین جانسن (دی راک) نے اپنے ماضی سے متعلق کچھ دلچسپ انکشافات کئے ہیں جو ان کے مداحوں کو پتا نہیں تھے۔ڈوین جانسن کی ماضی سے متعلق باتیں سن کر ان کے چاہنے والے ہنسے اور حیران بھی ہوئے۔ڈوین جانسن نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میری زندگی ناقابل یقین حد تک پیچیدہ تھی اور میں بہت مشکلوں کے ساتھ بڑا ہوا۔

(جاری ہے)

13 سال کی عمر میں میری لڑائی جھگڑا کرنے پر گرفتاری ہوئی۔ کم عمری میں بیکار اور فالتو چیزیں چرائیں جو مجھے نہیں چرانی چاہیے تھیں۔ڈوین جانسن نے انٹرویو کے دوران مزید بتایا کہ بچپن میں وہ بہت غصے والے تھے پر ساتھ ہی وہ خود کو بہت اچھا بھی سمجھتے تھے۔ڈوین جانسن نے بتایا کہ ماضی میں انہوں نے اپنی پہچان ڈوین کے بجائے ٹامس کے نام سے بنا لی تھی۔ اکثر خواتین ان کو بلانے گھر پر آکر کہتی کہ ٹامس کو بلادیں، جس پر میری والدہ کہتی تھیں کہ یہاں اس نام کا کوئی شخص نہیں رہتا۔
وقت اشاعت : 18/02/2021 - 22:24:21