گلوکارہ و اداکارہ پیرس ہلٹن نے 40ویں سالگرہ پر منگنی کرلی

جمعہ فروری 16:09

گلوکارہ و اداکارہ پیرس ہلٹن نے 40ویں سالگرہ پر منگنی کرلی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2021ء) گلوکارہ و اداکارہ پیرس ہلٹن نے اپنی 40 ویں سالگرہ پر بوائے فرینڈ 40سالہ کارٹر ریوم سے منگنی کرلی۔19برس کی عمر میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ماڈلنگ ایجنسی سے ماڈلنگ کا آغاز کرنے والی پیرس ہلٹن اپنے رومانوی تعلقات اور بولڈ زندگی کی وجہ سے خبروں میں بھی رہتی آئی ہیں۔پیرس ہلٹن کو 17سال قبل 2003میں اس وقت شہرت حاصل ہوئی جب ان کی چند فحش ویڈیوز لیک ہوئیں اور بعد ازاں 2007میں ان کی متعدد ذاتی ویڈیوز، تصاویر اور دستاویز بھی ایک ویب سائٹ پر جاری کردی گئیں۔

اداکارہ کے مطابق ان کی ذاتی ویڈیوز، تصاویر اور دستاویزات کو چرا کر غیر قانونی طور پر ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرکے پیسے کمائے گئے، بعد ازاں اس ویب سائٹ کو پیرس ہلٹن کی شکایت کے بعد بند بھی کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرس ہلٹن نے چالیسویں سالگرہ کے موقع پر اپنے ہم عمر بوائے فرینڈ کارٹر ریوم سے منگنی کرلی۔رپورٹ کے مطابق اداکارہ و گلوکارہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہوں نے کب منگنی کی، تاہم انہوں نے 18فروری کو انسٹاگرام پر منگیتر کے ساتھ متعدد رومانوی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے منگنی کی تصدیق کی۔

پیرس ہلٹن نے 18 فروری کو انسٹاگرام پر منگیتر کارٹر ریوم کے ساتھ سفید لباس میں ساحل سمندر پر کھچوائی گئی تصاویر کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے منگنی کی تصدیق کی۔اداکارہ و گلوکارہ نے بتایا کہ دونوں نے ساحل سمندر پر ایک دوسرے کے ساتھ رومانوی لمحات گزارتے ہوئے منگنی کی اور انہیں سالگرہ کے موقع پر کارٹر ریوم کی جانب سے منگنی کی پیش کرنے پر خوشی ہوئی۔واضح رہے کہ پیرس ہلٹن ماضی میں بھی دو بار منگنی کر چکی ہیں، تاہم ان کی دونوں منگنیاں ایک سال بعد شادی سے قبل ہی ٹوٹ گئی تھیں۔

متعلقہ ستارے‎ :

Paris Hilton

پیرس ہلٹن

Paris Hilton

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 19/02/2021 - 16:09:02

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments