جسٹن بیبر اور ہیلی نے اپنا محل نما گھر سستے داموں میں فروخت کردیا

جمعہ فروری 16:20

جسٹن بیبر اور ہیلی نے اپنا محل نما گھر سستے داموں میں فروخت کردیا
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2021ء) کینیڈین نژاد امریکی گلوکار جسٹن بیبر اور سپر ماڈل ہیلی بالڈون نے حال ہی میں بیورلی ہلز میں اپنا محل نما گھر سستے داموں میں فروخت کردیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جسٹن بیبر اور ہیلی نے بیورلی ہلز میں موجود اپنا محل نما گھر 79لاکھ 55ہزار ڈالرز میں فروخت کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق کینیڈین نژاد امریکی گلوکار اپنے 5 بیڈ روم اور 7باتھ روم والے محل نما گھر سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے بظاہر جلدی میں تھے۔جوڑے نے گزشتہ روز اپنا 6ہزار 132اسکوئر فٹ پر واقع گھر 5لاکھ 45ہزار ڈالر کا نقصان بھگت کر فروخت کیا ۔واضح رہے کہ جسٹن بیبر نے بیورلی ہلز پر واقع یہ عالیشان گھر 2018میں 85لاکھ ڈالرز میں خریدا تھا۔

متعلقہ ستارے‎ :

Justin Bieber

جسٹن بیبر

Justin Bieber

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 19/02/2021 - 16:20:09

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments