والد نے کبھی دولت کے پیچھے بھاگنا نہیں سکھایا، نادیہ جمیل

ابو نے مجھے ہمیشہ سکھایا کہ حالات جیسے بھی ہوں صبر کا دامن نہیں چھوڑنا ہے،اداکارہ کا انسٹاگرام پر پیغام

جمعہ 19 فروری 2021 16:20

والد نے کبھی دولت کے پیچھے بھاگنا نہیں سکھایا، نادیہ جمیل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2021ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل نے کہاہے کہ ان کے والد نے کبھی انہیں پیسے کی دولت کے پیچھے بھاگنا نہیں سکھایا بلکہ ہمیشہ شدت سے محسوس کرنے والی دولت سے لطف اندوز ہونا سکھایا ہے۔نادیہ جمیل نے اپنے والد کی سالگرہ کے موقع پر اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکائونٹ پر والد کے ہمراہ اپنی کچھ یادگار تصویریں شیئر کی ہیں جن میں ان کے بچپن کی تصاویر بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تصاویر کے کیپشن میں نادیہ جمیل نے لکھا کہ میرے خوبصورت ابو کو سالگرہ مبارک ہو جن سے میں نے سورج، چاند، ستاروں سے محبت کرنا سیکھا۔انہوں نے لکھا کہ میرے ابو نے مجھے ہمیشہ سکھایا کہ حالات جیسے بھی ہوں صبر کا دامن نہیں چھوڑنا ہے۔اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ میری دعا ہے کہ آپ میری والدہ کے ساتھ کئی خوشگوار سال گزاریں۔نادیہ جمیل نے لکھا کہ ہم ایک ساتھ مل کر گلوکاری کریں گے، چائے اور کیک رسک کھاتے ہوئے رومی اور ابن عربی کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔انہوں نے لکھا کہ جلیل جمیل، میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں، آپ ایک حیرت انگیزانسان ہیں۔
وقت اشاعت : 19/02/2021 - 16:20:09

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :