پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی میرا اولین مشن ہے ، سید نور،ذاتی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر سب کو مل کر چلنا ہوگا ، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 24 اپریل 2014 00:10

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی میرا اولین مشن ہے ، سید نور،ذاتی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر سب کو مل کر چلنا ہوگا ، میڈیا سے گفتگو

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2014ء) ہدایتکار سید نور نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی میرا اولین مشن ہے ، اس کیلئے ذاتی اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے سب کو مل کر چلنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کا زوال اس وقت شروع ہوا جب لوگوں کے دلوں سے محبتیں ختم ہوگئیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب ہمیں یہ محبتیں دوبارہ دلوں میں جگانا ہونگی روایتی سینماؤں کی کمی کو ملٹی پبلیکس سینما پوری کررہے ہیں اس لئے اب ہمیں اس کو اپنے ذہن میں رکھتے ہوئے فلمیں بنانے کی ضرور ت ہے ۔

وقت اشاعت : 24/04/2014 - 00:10:33

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :