راحت فتح علی خان کاآئیفا ایوارڈ کے موقع پرالبم ریلیز

جمعہ 25 اپریل 2014 12:10

راحت فتح علی خان کاآئیفا ایوارڈ کے موقع پرالبم ریلیز

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25اپریل 2014ء)برصغیر کے ممتاز گلوکار راحت فتح علی خان نے کئی برس بعد اپنا نیا البم ”بیک ٹولو“ آئیفا ایوارڈ کے موقع پر امریکا سے دنیا بھر میں ریلیز کردیا۔راحت فتح علی خان کے مطابق انہوں نے مداحوں کی فرمائش کو سامنے رکھتے ہوئے البم تیار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس آڈیو البم کا میوزک ساحر علی لگا نے دیا ہے جبکہ پروڈیوسر سلمان احمد ہیں۔ البم میں دس گیت شامل ہیں ۔راحت فتح علی نے کہا کہ آج آئیفا ایوارڈ میں اپنا البم ریلیز کر کے دنیا کو پیغام دیا کہ ہم نیو کلیئر پاور تو ہیں ساتھ میں میوزیکل پاور بھی ہیں اس موقع پر بالی وڈ کے سپر اسٹارز دپیکا پڈوکون، کرینہ کپور، پریانکا چوپڑا، شبانہ اعظمی، جاوید اختر اور مادھوری ڈکشٹ بھی موجود تھیں۔

وقت اشاعت : 25/04/2014 - 12:10:39

Rlated Stars :