اداکارہ ماورا حسین کی نانی انتقال کر گئیں

نانی واحد انسان تھیں جن سے میں پنجابی میں بات کیا کرتی تھی،وہ بہت سادہ اور معصوم تھیں، اداکارہ

ہفتہ 20 فروری 2021 12:45

اداکارہ ماورا حسین کی نانی انتقال کر گئیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2021ء) پاکستانی ڈرامہ ،فلم انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ماورا حسین کی نانی انتقال کر گئیں۔ماورا حسین نے اپنی انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ کے ذریعے اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ ان کی نانی کا نتقال ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں نانی کے حوالے سے بتایا کہ وہ واحد انسان تھیں جن سے میں پنجابی میں بات کیا کرتی تھی، انہوں نے اپنی تمام نواسیوں، پوتیوں اور پوتوں کو ان کی زبان میں بات کرنا سکھایا۔

ماورا حسین نے بتایا کہ میری نانی مجھے ہر دوسرے دن فون کیا کرتی تھیں اور ہم مختصر گفتگو کرتے تھے اور میں انہیں ہمیشہ کہتی تھی کہ آپ میرے لئے دعا کریں اور وہ ہمیشہ یہی کہتی تھیں کہ میں کرتی ہوں۔اداکارہ نے بتایا کہ میری نانی ہمارے ساتھ لڈو کھیلا کرتی تھیں اور وہ ہمیشہ جیتا کرتی تھیں، وہ بہت ہی سادہ اور معصوم تھیں۔ماورا حسین کی نانی کی مغفرت کیلئے ان کے چاہنے والوں سمیت ساتھی فنکاروں کی جانب سے دعائیں دی جا رہی ہیں۔
وقت اشاعت : 20/02/2021 - 12:45:41

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :