معاشرے میں عجیب طرح کے رجحانات اوررویے پروان چڑھ رہے ہیں ‘ متیرا

یہاں کوئی غمزدہ بھی ہو تو باتیں کی جاتی ہیں ،کسی کی خوشی کو کیسے برداشت کیا جا سکتا ہے‘ انٹر ویو

ہفتہ 20 فروری 2021 12:45

معاشرے میں عجیب طرح کے رجحانات اوررویے پروان چڑھ رہے ہیں ‘ متیرا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2021ء) نامور اداکارہ متیرا نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں عجیب طرح کے رجحانات اوررویے پروان چڑھ رہے ہیں ،یہاں کوئی غمزدہ بھی ہو تو باتیں کی جاتی ہیں ایسے میں کسی کی خوشی کو کیسے برداشت کیا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں متیرا نے کہا کہ لوگوں سے بھلائی کرنے والوں کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے اور دوسروں کا حق مارنے اور ان کی خوشی پر حسد کرنے والے بے حساب ہیں۔

اگر ایک انسان کامیابی حاصل کرتا ہے تو میں کیوں اس سے حسد کروں یا اسے نقصان پہنچانے کیلئے سازشیں کروں ۔ اگر کوئی دکھی ہے تو میں اس کا دکھ نہیں بانٹ سکتی تو مجھے کوئی حق حاصل نہیں میں ایسا کوئی اقدام کروں جس سے اس کے دکھ میں مزید اضافہ ہو۔ ہمار ے معاشرے میں یہی رجحانات اور رویے پروان چڑھ رہے ہیں جس سے دل بہت دکھی ہوتا ہے۔
وقت اشاعت : 20/02/2021 - 12:45:41

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :