کیمرون ڈیاز نے ہالی ووڈ چھوڑنے کی وجہ بتادی

ہفتہ فروری 19:31

کیمرون ڈیاز نے ہالی ووڈ چھوڑنے کی وجہ بتادی
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2021ء) ہالی ووڈ کو 2018 میں چھوڑ دینے والی اداکارہ کیمرون ڈیاز نے کہا ہے کہ اب میں ماں ہوں اور سوچ بھی نہیں سکتی کہ اپنی بچی کے پہلے سال کے دوران فلم سیٹ پر 14 یا 16 گھنٹے اس کے بغیر گزاروں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران ہالی ووڈ میں واپسی سے متعلق سوال پر اداکارہ نے کہا کہ میں زندگی میں کبھی کسی چیز کیلئے نہ نہیں کہتی، میں کوئی فلم بنائوں گی اس بارے میں فی الحال مجھے کچھ نہیں پتا۔انہوں نے کہا کہ اب میں ماں ہوں اور سوچ بھی نہیں سکتی کہ اپنی بچی کے پہلے سال کے دوران فلم سیٹ پر 14 یا 16 گھنٹے اس کے بغیر گزاروں۔واضح رہے کہ اداکارہ کیمرون ڈیاز کی بیٹی ریڈکس میڈن کی عمر ایک سال ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 20/02/2021 - 19:31:56

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments