پرائیویٹ پروڈکشن کے آنے سے مقابلے کا رجحان ہے : ثمینہ پیرزادہ

ہفتہ 20 فروری 2021 19:37

پرائیویٹ پروڈکشن کے آنے سے مقابلے کا رجحان ہے : ثمینہ پیرزادہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2021ء) سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کہا ہے کہ پرائیویٹ پروڈکشن کے آنے سے مقابلے کا رجحان ہے جس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے،سیر و سیاحت کا جنون کی حد تک شوق ہے اور جب بھی موقع ملتا ہے اس غرض سے سر گرمیاں کی جاتی ہیں ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے بتایا کہ میں نے دوسری ملاقات میں ہی عثمان پیرزادہ کو پرپوز کر دیا تھا اور آج دونوں خوشگوار زندگی بسر کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ ہمارے دور میں ریڈیو او رپی ٹی وی سیکھنے کے بہترین ادارے تھے جس سے اداکاری میں پختگی آئی ۔نئے آنے والے اداکار تعلیم یافتہ ہیں اور وہ بات کو سمجھتے ہیں ،پرائیویٹ پروڈکشن کے آنے سے مقابلے کا رجحان ہے جس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے۔سینئر اداکارہ نے کہا کہ سیرو سیاحت کا بہت شوق ہے اور جب بھی وقت ملتا ہے ہم اس کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔ پاکستان کے شمالی علاقہ جات کا حسن دید کے قابل ہے ۔
وقت اشاعت : 20/02/2021 - 19:37:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :