”ڈان آف دی پلانیٹ آف دی ایپس“کا انٹرنیشنل ٹریلر جاری ،فلم رواں سال11جولائی کوامریکی جبکہ17جولائی کو برطانوی سینما گھروں کی زینت بنے گی

اتوار 27 اپریل 2014 13:00

”ڈان آف دی پلانیٹ آف دی ایپس“کا انٹرنیشنل ٹریلر جاری ،فلم رواں سال11جولائی کوامریکی جبکہ17جولائی کو برطانوی سینما گھروں کی زینت بنے گی

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) ہالی ووڈ کی2011ء کی بلاک بسٹر سائنس فکشن فلم رائز آف دی پلانیٹ آف دی ایپس کے سیکوئل”ڈان آف دی پلانیٹ آف دی ایپس“کا انٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ہدایتکار میٹ ریوز کی اس فلم میں اینڈی سرکیس،گیری اولڈ مین،جیسن کلارک اور کیری رسل اہم کردارادا کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

پیٹر چرنن اور ڈائیلان کلارک کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں دکھایا گیا ہے کس طرح جینیاتی تجربات کے ذریعے بن مانس خطہِ ارض کی سب سے ذہین ترین مخلوق بن کر دنیا پر اپنی حکمرانی ثابت کرنے لگتے ہیں۔12کروڑ ڈالر کے بجٹ سے بننے والی یہ سائنس فکشن فلم ٹوئنٹیتھ سینچری فوکس کے تحت رواں سال11جولائی کوامریکی جبکہ17جولائی کو برطانوی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 27/04/2014 - 13:00:30

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :