اداکارہ منال خان کا عفان وحید کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار

منگل 23 فروری 2021 13:40

اداکارہ منال خان کا عفان وحید کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2021ء) اداکاارہ منال خان نے عفان وحید کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ انہوں نے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران کہا کہ  وہ عفان وحید کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مند ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے خواتین  اداکاروں میں ماہرہ خان کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دیتےہوئےکہا کہ پاکستان میں ایک ہی ماہرہ ہیں اور کوئی دوسری ان جیسی نہیں ہو سکتی۔انہوں نے اپنے نئے پراجیکٹ بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ  ٹیلی فلم’’ لاک ڈائون ‘‘ میں دکھائی دیں گی جو لاک ڈائون پر ہی مبنی ہے اور دوسرا پراجیکٹ پانی کی کمی پر مبنی ہے جو جلد ریلیز کیے جائیں گے۔

وقت اشاعت : 23/02/2021 - 13:40:01

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :