ایف بی آرنے راحت فتح علی خان پر زیرو ٹیکس عائد کر دیا

منگل 23 فروری 2021 21:10

ایف بی آرنے راحت فتح علی خان پر زیرو ٹیکس عائد کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2021ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے برصغیر پاک و ہند کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کے رواں مالی سال کے لئے زیرو ٹیکس عائد کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کو راحت فتح علی خان کے بعض خفیہ اکائونٹس کی اطلاعات فراہم کی گئی تھیں۔ جن میں 9 کروڑ روپے کی موجودگی کا دعویٰ کیا گیا تھا اور اس حوالے سے ایک رپورٹ ایف بی آر کو بھی فراہم کی گئی۔ جس کی تحقیقات کے بعد ایف بی آر نے راحت فتح علی خان پر زیرو ٹیکس عائد کردیا تھا۔

وقت اشاعت : 23/02/2021 - 21:10:50