پنجابی فلم ’’عشق میراانمول‘‘سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں،صفدرماہیا

منگل فروری 21:35

پنجابی فلم ’’عشق میراانمول‘‘سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں،صفدرماہیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2021ء) پاکستان شوبزانڈسٹری کیلیجنڈگلوکارواداکارصفدرماہیا نے کہا ہے کہ سٹارکاسٹ اورمیگا بجٹ پربنائی جانے والی نئی پنجابی فلم’’عشق میراانمول‘‘سے مجھے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں،انہوں نے کہا کہ یہ فلم کہانی اورمیوزک کے اعتبارسے منفردفلم ہے جوفلمی بحران کوختم کرنے کے لئے سنگ میل ثابت ہوگی،صفدرماہیا نے کہا کہ فلم کا میوزک اورکہانی عام ڈگرسے ہٹ کرہے،فلم میں خالص پنجابی زبان کوپروموٹ کیا گیا ہے ،فلم کی ایڈیٹنگ ،ڈبنگ مکمل ہوچکی ہے ،ٹریلربھی بنایا جاچکا ہے،انہوں نے کہا کہ جلدہی ایک افتتاحی تقریب کے موقع پر اس کوریلیزکردیا جائے گا،فلم’’عشق میراانمول‘‘کا مرکزی کردارمیں نے خوداداکیا ہے،جبکہ ہیروئن کا کردارصائم علی اورنادرہ چودھری نے اداکیا ہے،فلم کے مصنف وہدائیتکارباسوچودھری ہیں،پروڈیوسرنعیم خان ہیں ،فلم ’’عشق میرا انمول ‘‘کے لئے گیت مشتاق علوی،اکرم خیال،ایم اے تبسم،اقبال قیصر،نزیرعباس نے لکھے ہیں،فلم کے میوزک ڈائریکٹراستادقادرعلی شگن جبکہ گلوکاروں میں سائرہ نسیم،نورافشاں،صفدرماہی،عمران شوکت علی،نصیبولال ،ناہیدطالب شامل ہیں،فلم کی کاسٹ میںصائم علی،صفدرماہی،نادرہ چودھری،لائبہ خان ،سویراشیخ ،انیلہ آغا،موسمہ علی ،اچھی خان،خاورخان،رومان خان،مہراخترخان،باسوچودھری،راحیلہ آغا،دردانہ رحمن،فیصل ھچی،احمدچیمہ،جاویدچودھری،مقصودعالم،چائلڈسٹارسلمان،شفقت چیمہ ودیگرفنکارشامل ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 23/02/2021 - 21:35:49

Your Thoughts and Comments