مریم نواز پر فلم بنائی جائے تو ان کا کردار ماہرہ خان ادا کریں ،محمد زبیر

مریم نواز کی تقریر صرف پرویز رشید نہیں لکھتے بلکہ سب مل کر اس میں اپنا ان پٹ دیتے ہیں،سابق گورنر سندھ

منگل فروری 23:43

مریم نواز پر فلم بنائی جائے تو ان کا کردار ماہرہ خان ادا کریں ،محمد ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئررہنمااور سابق گورنر سندھ محمدزبیر نے ماہرہ خان کواپنی پسندیدہ اداکارہ قراردیتے ہوئے کہاہے کہ اگرمریم نواز پر فلم بنائی جائے تو اس میں ماہرہ خان کو کاسٹ کیا جائی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی کے پروگرام میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ گفتگوکرتے ہوئے محمد زبیر نے بتایا کہ مریم نواز کی تقریر صرف پرویز رشید نہیں لکھتے بلکہ سب مل کر اس میں اپنا ان پٹ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کرکٹ بہت اچھی کھیلتے تھے۔ انہوں نے یہ بھی شکوہ کیا کہ گورنر بننے پر انہیں ان کے بھائی اسد عمر نے مبارکباد نہیں دی تھی۔اس موقع پرمحمد زبیر کی اہلیہ نے کہاکہ وہ شادی کی سالگرہ ہمیشہ یاد رکھتے ہیں، لیکن اگر کبھی شادی کی سالگرہ کے روز نواز شریف کی کال آجائے تو وہ سب چھوڑ کر وہاں چلے جاتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ محمد زبیر کی بحث کی عادت سے بے حد پریشان ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 23/02/2021 - 23:43:25

Your Thoughts and Comments