زارا نور عباس‘ شہزاد شیخ‘ یشما گل‘سمیع خان‘ علی طاہر ‘ارجمند رحیم‘ زین افضل کا ’’پھانس‘‘ پیش کردیا گیا

بدھ فروری 11:20

زارا نور عباس‘ شہزاد شیخ‘ یشما گل‘سمیع خان‘ علی طاہر ‘ارجمند رحیم‘ ..
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2021ء)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں ہم نیٹ ورک کا منفردمقام ہے جس کی اہم ترین وجہ اس نیٹ ورک کی جانب سے پیش کئے جانے والے وہ ڈرامے ہیںجو معاشرے کے حساس موضوعات کو منظر عام پر لاتے ہیں۔ ماضی میں ہم نیٹ ورک نے متعدد معرکتہ آراء ڈرامے پیش کئے ہیں‘ ہم ٹی وی کا نیا ڈرامہ سیریل ’’پھانس ‘‘ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جو ہر ہفتے کی شب 8بجے ہم نیٹ ورک سے پیش کیا جائے گا۔

مومنہ اینڈ دُریدپروڈکشنز کے بینر تلے بننے والے اس ڈرامے کی ہدایات احمد کامران کی ہیں جب کہ مصنف ہیں ثمینہ اعجاز ۔ ڈرامے کے نمایاں اداکاروں میں زارا نور عباس‘ شہزاد شیخ‘ یشما گل‘سمیع خان‘ علی طاہر ‘ارجمند رحیم‘ زین افضل اور دیگر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

’’پھانس ‘‘معاشرے کے ایک ایسے اہم مسئلے کی جانب اشارہ کرتا ہے جس سے عام طور پر لوگ نظریں چراتے ہیںاور اس پر بات کرنے سے بھی کتراتے ہیں ۔

ایسے لوگ متاثرہ افراد کو ہی قصور وار قرار دیتے ہیں اور انہیں خاموشی اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہیں جب کہ ایسے گھریلو مسائل و حادثات بچوں کی زندگیوں اور شخصیت کو تباہ وبرباد دیتے ہیں۔ اس دلچسپ ڈرامے میں زارا نور عباس اور شہزاد شیخ نے انتہائی بہترین فنکارانہ صلاحیتوں کا استعمال کیا ہے۔ توقع ہے کہ یہ ڈرامہ بھی حسب سابق ناظرین کے ذوق پر پورا اترے گا۔

متعلقہ ستارے‎ :

Sami Khan

سمی خان

Sami Khan

Shehzad Sheikh

شہزاد شیخ

Shehzad Sheikh

Zara Noor Abbas

زارا نور عباس

Zara Noor Abbas

yashma gill

یشما گل

yashma gill

وقت اشاعت : 24/02/2021 - 11:20:52

Your Thoughts and Comments