ذوالقرنین حیدر نے شوبز میں گولڈن جوبلی مکمل کر لی ،کیک کاٹا

بطور اداکار ،رائٹر ، ڈائریکٹر اور پرڈیوسر بھرپور کامیابی سمیٹی ہیں ،مزید کوئی خواش نہیں‘ گفتگو

بدھ 24 فروری 2021 11:48

ذوالقرنین حیدر نے شوبز میں گولڈن جوبلی مکمل کر لی ،کیک کاٹا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2021ء) سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر نے شوبز میں گولڈن جوبلی مکمل کر لی ۔ اس سلسلہ میں ذوالقرنین حیدر کی رہائشگاہ پر کیک بھی کاٹا گیا ۔

(جاری ہے)

سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ریڈیو ،ٹی وی اور تھیٹر پر کام کرتے ہوئے پچاس سال کا عرصہ مکمل ہو گیا ہے اور کامیابیاں ملنے پر خدا کی ذات کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بطور پروڈیوسر اور ڈائریکٹر ناروے میں پہلی ڈرامہ سیریل بنائی اور میں یہ کارنامہ سر انجام دینے والا پہلا ایشیائی باشندہ ہوں ، میں اس کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی ڈرامہ سیریلزبنا چکا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ بطور اداکار ،رائٹر ، ڈائریکٹر اور پرڈیوسر بھرپور کامیابی سمیٹی ہیں اور مزید اب کوئی خواہش نہیں۔
وقت اشاعت : 24/02/2021 - 11:48:28

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :