جس شخص کی بھی زندگی میں ڈسپلن ہوگا وہ دوسرے لوگوں سے زیادہ کامیاب ہوتا ہے ‘ احسن خان

کیرئیر کے عروج کے دور سے گزر رہا ہوں اور اسے بھرپور انجوائے کر رہا ہوں ‘ انٹر ویو میں گفتگو

بدھ 24 فروری 2021 11:55

جس شخص کی بھی زندگی میں ڈسپلن ہوگا وہ دوسرے لوگوں سے زیادہ کامیاب ہوتا ہے ‘ احسن خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2021ء) نامور اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ جس شخص کی بھی زندگی میں ڈسپلن ہوگا وہ دوسرے لوگوں سے زیادہ کامیاب ہوتا ہے ،اپنے کیرئیر کے عروج کے دور سے گزر رہا ہوں اور اسے بھرپور انجوائے کر رہا ہوں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں احسن خان نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ اپنی زندگی کو طے شدہ اصولوں کے مطابق گزاروں ، جو کمٹمنٹ کروں اسے پورا کروں اور اگر اس میں کوتاہی یا غفلت ہو جائے تو میں اس پر پردہ ڈالنے کی بجائے صاف صاف بتا دیتا ہوں ۔

احسن خان نے کہا کہ میں صاف گو انسان ہوں اور جو بات دل میں ہو وہ میری زبان پر بھی ہوتی ہے ۔آپ ایک جھوٹ بولیں گے تو اسے چھپانے کے لئے مزید سو جھوٹ بولنا پڑیں گے لیکن اگر آپ سچ بات کریں گے تو اس سے آپ کی شخصیت کا مثبت تاثر سامنے آئے گا ۔
وقت اشاعت : 24/02/2021 - 11:55:35

Rlated Stars :