امریکی گلوکار بوبی شمورڈا جیل سے رہا

بدھ 24 فروری 2021 12:09

امریکی گلوکار بوبی شمورڈا  جیل سے رہا
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2021ء) معروف امریکی  گلوکار بوبی شمورڈا کو 6 سال بعد جیل سے رہا کر دیا گیا۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق   گلوکار بوبی شمورڈا جن کا اصل نام ایکولی پولارڈ  ہے کو  2014 میں ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور ایک وفاقی عدالت نے دسمبر 2016 میں  جرم ثابت ہونے پر شمورڈا کو 7سال کی سزا سنا دی تھی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ شمورڈا جیل سے رہائی ملنے کے بعد اب اگلے 5 سال 23 فروری 2026 تک  عدالتی پیرول پر رہیں گے۔

وقت اشاعت : 24/02/2021 - 12:09:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :