شہبازشگری کی سالگرہ پر آئمہ بیگ کا اظہار محبت

مجھے بہتر انسان بنانے ،میری جیسی لڑکی کا ساتھ نبھانے کا شکریہ، آپ کا میری زندگی میں ہونا کسی خوش قسمتی سے کم نہیں، گلوکارہ

بدھ 24 فروری 2021 20:16

شہبازشگری کی سالگرہ پر آئمہ بیگ کا اظہار محبت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2021ء)گلوکارہ آئمہ بیگ نے شہباز شگری کی سالگرہ پر ایک تفصیلی پیغام کے ذریعے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اظہار محبت کیا ہے۔گلوکارہ نے شہباز شگری کے ساتھ یادگار تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت میرے دماغ میں یہاں کیپشن لکھنے کیلئے کچھ نہیں آرہا کیونکہ آپ کی شخصیت کو بیان کرنے کیلئے الفاظ ناکافی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ تمام یادگار لمحات جو آپ کے ساتھ بتائے ہیں انہیں لفظوں کی صورت میں یہاں تحریر کرنا ایک مشکل کام ہے ، کیپشن کو زیادہ طویل کرنا بھی بوریت بن جائے گا۔گلوکارہ نے کہا کہ کسی کو اپنی زندگی میں کسی قسم کے کامیڈین کی ضرورت نہیں اگر اس کی زندگی میں آپ ہیں۔گلوکارہ نے کہا کہ یہاں میں آپ سے متعلق ایک یہ انکشاف بھی کردوں کہ آپ کا آسٹریلوی اور برطانوی انگریزی لہجہ آپ کو مزید خوبصورت بنا دیتا ہے۔آئمہ نے کہا کہ مجھے ایک بہتر سے بہتر انسان بنانے کیلئے آپ کا شکریہ شگری اور میری جیسی لڑکی کا ساتھ نبھانے کا شکریہ، آپ کا میری زندگی میں ہونا کسی خوش قسمتی سے کم نہیں۔
وقت اشاعت : 24/02/2021 - 20:16:45