جمائما گولڈ سمتھ کی فلم کے سیٹ سے سجل علی کی خوبصورت تصویر وائرل

بدھ 24 فروری 2021 20:22

جمائما گولڈ سمتھ کی فلم کے سیٹ سے سجل علی کی خوبصورت تصویر وائرل
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2021ء) وزیر اعظم کی سابق اہلیہ جمائما گولڈسمتھ کی فلم واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ کیلئے لندن میں موجود پاکستانی خوبصورت اداکارہ سجل علی کی فلم کے سیٹ سے خوبصورت تصویر وائرل ہوئی ہے۔جمائما کی لکھی ہوئی کہانی پر بننے والی فلم میں کردار ادا کرنے والی سجل علی نے شوٹنگ مکمل کر لی ہے اور اب وہ جلد پاکستان لوٹ آئیں گی۔

(جاری ہے)

وائرل تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سجل علی نے ایک خوبصورت فراک زیب تن کی ہوئی ہے جس میں وہ خوب جچ رہی ہیں جبکہ ناٹی بوائے نامی میوزیشن کو شیروانی اور جمائما گولڈاسمتھ کو مغربی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔اس تصویر پر تا حال ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آچکے ہیں جس میں پاکستان سمیت بھارتی فنکار بھی شامل ہیں۔سجل علی کے مداحوں کی جانب سے اس فلم کا بے تابی سے انتظار کیا جا رہا ہے ۔
وقت اشاعت : 24/02/2021 - 20:22:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :