راکھی ساونت نے شوہر رتیش سے طلاق لینے کا عندیہ دے دیا

رتیش سے شادی غیرقانونی ہے،ہم دونوں کے درمیان کوئی چیز مشترکہ نہیں وہ خود کو میرے شوہر کے نام سے متعارف نہیں کرواتا ،لگتا ہے ہمارا ایک ساتھ رہنا مشکل ہے، انٹرویو

بدھ 24 فروری 2021 20:22

راکھی ساونت نے شوہر رتیش سے طلاق لینے کا عندیہ دے دیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2021ء) معروف بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے شوہر رتیش سے طلاق لینے کا عندیہ دے دیا۔رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کے فائنل میں 14لاکھ روپے کی رقم لیکر مقابلہ جیتنے کی ریس سے باہر ہونیوالی راکھی ساونت نے ایک انٹرویو میں اپنے شوہر رتیش سے طلاق لینے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ رتیش سے ان کی شادی غیرقانونی ہے۔

راکھی ساونت نے کہا کہ بگ باس میں جانے سے پہلے ہی میری شادی کے بہت مسائل چل رہے تھے کیونکہ میرا شوہر شادی والے دن ہی مجھے چھوڑ کر چلا گیا تھا اور اس نے خود کو میڈیا کے سامنے لانے سے بھی انکار کردیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اسی دوران میری بیمار والدہ کی کیموتھراپی بھی چل رہی تھی اور پھر مجھے معلوم ہوا کہ رتیش پہلے سے شادی شدہ ہے اور اس کے بچے بھی ہیں۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ رتیش نے مجھ سے اس وقت شادی کی کہ جب میں ایک بہت ہی بڑی مشکل میں تھی، اس نے مجھے بچانے کیلئے مجھ سے شادی کی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم دونوں کے درمیان کوئی چیز مشترکہ نہیں ہے، وہ خود کو میرے شوہر کے نام سے متعارف نہیں کرواتا جس کے بعد مجھے لگتا ہے کہ ہمارا ایک ساتھ رہنا مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ میں بگ باس کے گھر سے باہر آنے کے بعد ابھی تک رتیش سے ملی نہیں ہوں اور مجھے نہیں معلوم کہ میری وہ تمام باتیں جو میں نے بگ باس میں کہیں اس کے بعد ان کا کیا ردعمل ہوگا۔راکھی ساونت نے کہا کہ رتیش سے ملاقات کے بعد ہی ہم اپنی ازدواجی زندگی کے بارے میں کوئی فیصلہ کریں گے۔
وقت اشاعت : 24/02/2021 - 20:22:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :