مایا علی نے ڈرامہ سیریل پہلی سی محبت کی عکس بندی مکمل کر لی

جمعرات 25 فروری 2021 22:16

مایا علی نے ڈرامہ سیریل پہلی سی محبت کی عکس بندی مکمل کر لی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2021ء) اداکارہ مایا علی نے ڈرامہ سیریل پہلی سی محبت کی عکسبندی مکمل کر لی۔ انہوں نے انسٹاگرام پر وڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ڈرامہ سیریل پہلی سی محبت کے کردار رخشی کے لیے عکس بندی مکمل کر لی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈرامے کے ہدایت کار انجم شہزاد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس کردار کے لیے ان کا نتخاب کیا ۔ ڈرامے کی کاسٹ میں مایا علی، شہریار منور، حسن شہریار یاسین، نوشین شاہ، رابعہ بٹ، صبا حمید، شبیر جان اور عظمی حسن شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 25/02/2021 - 22:16:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :