بھارتی اداکارویویک اوبرائے بھی ’’پارری ہو رہی ہے‘‘ ٹرینڈ میں شامل

جمعرات 25 فروری 2021 23:05

بھارتی اداکارویویک اوبرائے بھی ’’پارری ہو رہی ہے‘‘ ٹرینڈ میں شامل
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2021ء) بھارتی اداکار ویویک اوبرائے بھی ’’پارری ہو رہی ہے‘‘ ٹرینڈ میں شامل ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں ویویک اوبرائے نے اپنی اہلیہ کے ساتھ موٹربائیک چلاتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے ہیلمٹ اور ماسک نہیں پہنا ہوا تھا جس کی وجہ سے ممبئی پولیس نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی اور ہیلمٹ نہ پہننے پر 500 بھارتی روپے کا چالان بھی کر دیا۔

(جاری ہے)

بعدازاں ویویک اوبرائے نے ٹوئٹر پر چالان کا شاعرانہ ردعمل دیتے ہوئے خود کو احساس دلانے پر ممبئی پولیس کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔ویویک اوبرائے نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ یہ میں ہوں، یہ ہماری بائیکس ہیں اور ہاتھ میں چالان دکھاتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ یہ ہماری پاؤٹی(پارٹی) کٹ گئی ہے۔ ویڈیو کو ویویک نے ممبئی پولیس کے نام کیا ہے اور پارری نہیں ہورہی ہے کا ہیش ٹیگ بھی دیا ہے۔
وقت اشاعت : 25/02/2021 - 23:05:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :