متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے اظہار محبت کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

جمعہ 26 فروری 2021 21:50

متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے اظہار محبت کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2021ء) متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے اظہار محبت کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں بیک گرائونڈ میں مشہور گانا تم چلے آ پہاڑوں کی قسم گانا چل رہا ہے۔ویڈیو میں حریم شاہ گانے کی لپ سنکنگ کرتے ہوئے بلاول بھٹو کی تصویر اپنے موبائل میں دکھاتی ہیں اور اظہار محبت کرتی ہیں لیکن حریم شاہ نے اس پر کوئی بھی تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

انسٹاگرام پوسٹ کو حریم شاہ نے محدود رکھا ہے کہ اسے صرف سوشل میڈیا صارفین لائیک کرسکتے ہیں یا دیکھ سکتے ہیں لیکن ان کی اس پوسٹ پر کمنٹ نہیں کیا جاسکتا۔ویڈیو میں حریم شاہ مداحوں کو موبائل میں بلاول بھٹو کی تصویر دکھاتے ہوئے ان سے اظہار محبت کرتی بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

حریم شاہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ۔ ٹک ٹاک اسٹار کی اس ویڈیو کو اب تک 28 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

خیال رہے کہ حریم شاہ اس سے قبل بھی میڈیا سے گفتگو کے دوران بلاول سے متعلق اپنی پسندیدگی کا اظہار کرچکی ہیں۔واضح رہے کہ حریم شاہ سیاسی شخصیات کے حوالے سے گفتگو کر کے آئے روز خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ وزیر داخلہ شیخ رشید ان کے بھائیوں جیسے ہیں جبکہ انٹرویو میں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ان کی پسندیدہ سیاسی شخصیت ہیں۔
وقت اشاعت : 26/02/2021 - 21:50:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :