بھارتی اداکارہ شوٹنگ کے دوران زمین پر گر پڑیں

جمعہ 26 فروری 2021 23:58

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2021ء) بھارتی اداکارہ پریا پرکاش واریئر فلم کی شوٹنگ کے دوران ہیرو کی پیٹھ پر چڑھنے کی کوشش کرتے ہوئے زمین پر گر پڑیں۔

(جاری ہے)

ایک گانے کی ویڈیو میں آنکھ مارنے کے انداز سے راتوں رات شہرت حاصل کرنے والی پریا پرکاش اپنی پہلی تیلگو فلم ’چیک‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اس دوران ایک سین میں انہیں دوڑتے ہوئے ہیرو نتھین کی پیٹھ پر سوار ہونا تھا تاہم وہ ایسا کرنے کی کوشش میں کمر کے بل زمین پر گرگئیں۔

وقت اشاعت : 26/02/2021 - 23:58:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :