بگ باس 14 کی فاتح روبینہ دلیک کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی

ہفتہ 27 فروری 2021 11:20

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2021ء) بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کی فاتح روبینہ دلیک کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔انسٹاگرام پر روبینہ دلیک نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنا ثقافتی پہاڑی ڈانس کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

مذکورہ ویڈیو میں روبینہ دلیک نے سیاہ رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور وہ بڑی ہی خوبصورتی سے اپنا ثقافتی پہاڑی ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جہاں روبینہ دلیک ڈانس کرنے میں مگن ہیں تو وہیں اٴْن کے شوہر ابھینو وشکلا بھی اٴْن کا ساتھ دے رہے ہیں۔روبینہ دلیک نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ ’باس لیڈی‘ اور ’جنگل بوائے‘ کا استعمال کیا ہے۔بگ باس 14 کی فاتح کے ڈانس کی اس ویڈیو کو اب تک 2 لاکھ 90 ہزار سے زائد صارفین لائیک کر چکے ہیں جبکہ اس پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
وقت اشاعت : 27/02/2021 - 11:20:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :