ڈوین جانسن نے ورزش کے بعد مداحوں کی مدد اور رہنمائی کیلئے اپنی ڈائٹ ویڈیو شیئر کردی

ہفتہ 27 فروری 2021 11:20

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2021ء) ہالی ووڈ کے مشہور اداکار اور ریسلر ڈوین جانسن(دی راک) نے اپنے مداحوں کو باڈی بلڈنگ اور سخت ترین ورزش کے بعد اپنی ڈائٹ سے متعلق آگاہ کردیا۔ساتھ ہی مداحوں کی مدد اور اچھی رہنمائی کیلئے انہوں نے اپنی ڈائٹ کی ویڈیو بھی شیئر کی۔ڈوین جانسن نے انسٹاگرام اکائونٹ پر بتایا کہ وہ ورزش کرنے کے 10 منٹ کے اندر اندر اپنا ’پروٹین شیک‘ پی لیتے ہیں جس میں وہ 60 سے 70 گرام پروٹین پائوڈر، 35 گرام کاربز پائوڈر، ایک سیب، ایک چمچہ الیکٹرولائٹس، کریٹین اور پانی ڈالتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے لوگوں کو ورزش سے متعلق آگاہی دیتے ہوئے لکھا کہ ایکسرسائز کے فوراً بعد پروٹین، کارب اور میٹھے کے استعمال کی اہمیت کو نظرانداز نہ کیا جائے کیونکہ یہ وقت ہوتا ہے جب آپ کے جسم کو ان غذائوں کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ ان کو بہترین طریقے سے جسم کے اندر استعمال کرتاہے۔ڈوین جانسن نے اپنی پوسٹ میں دن کے دوران اپنے دیگر کھانوں کی تفصیلات بھی بتائیں۔ اداکار اور ریسلر کی ویڈیو کو کچھ ہی دیر میں 2 ملین سے زائد بار دیکھا گیا اور مداحوں نے ان سے ایکسرسائز اور اس کے بعد کھانے پینے کی چیزوں کے استعمال سے متعلق سوالات بھی پوچھے۔
وقت اشاعت : 27/02/2021 - 11:20:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :