شہروز کو علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنے کی اجازت نہیں دوں گی، صدف کنول

ہفتہ 27 فروری 2021 11:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2021ء) اداکار شہروز سبزواری کی اہلیہ صدف کنول نے کہا ہے کہ وہ شہروز کو اداکارہ علیزے شاہ کے ساتھ کام کی اجازت نہیں دے سکتیں۔

(جاری ہے)

حال ہی میں شہروز سبزواری نے صدف کنول کے ہمراہ نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور شو کے ایک سیگمنٹ کے دوران میزبان حنا الطاف نے صدف کنول کو 3 اداکارائوں کے نام بطور آپشن دیتے ہوئے سوال کیا کہ وہ شہروز کو کس اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گی ۔

حنا الطاف نے صدف کو اداکارہ حبا بخاری، رمشا خان اور علیزے شاہ میں سے کسی ایک کا نام منتخب کرنے کا کہا۔صدف کنول نے پہلے تو حبا بخاری سے لاعلمی کا اظہار کیا لیکن پھر میزبان کی جانب سے یاد دلانے پر انہوں نے اداکارہ کی خوبصورتی کی تعریف کی اور کہا کہ وہ شہروز کو علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گی۔
وقت اشاعت : 27/02/2021 - 11:20:03