گلوکار علی گل پیر کا نیا گانا ریلیز

ہفتہ 27 فروری 2021 14:42

گلوکار علی گل پیر کا نیا گانا ریلیز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2021ء) معروف گلوکار  علی گل پیر نے اپنا نیا گانا ’’چار درخت‘‘ریلیز کر دیا گیا۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق  گلوکار علی گل کے گانے چار  درخت میں    ان کے ساتھ گلوکارہ نمرہ رفیق نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

(جاری ہے)

کامیڈین اور ریپ سنگر نے  اس گانے میں کنگنا رناوت، ریحانہ اور عدنان سمیع کا بھی ذکر کیا ہے جبکہ اس گانے کی وڈیو میں  گلوکارکو چائے کیتلی سے کپ میں چائے  نکالتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ اس گانے کو  اب تک ہزاروں  افراد اسے دیکھ چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 27/02/2021 - 14:42:31