ریتھک روشن نے کنگنا کیخلاف کرائم برانچ میں بیان ریکارڈ کروادیا

ریتھک اور کنگنا رناوت نے 2010 میں فلم کائٹس اور 2013 میں فلم کرش 3 میں ساتھ کام کیا تھا،رپورٹ

ہفتہ 27 فروری 2021 20:42

ریتھک روشن نے کنگنا کیخلاف کرائم برانچ میں بیان ریکارڈ کروادیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2021ء) بالی وڈ کے سپر ہیرو ریتھک روشن نے اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف ممبئی کرائم برانچ میں اپنا بیان ریکارڈ کروادیا۔ریتھک روشن کو 2016 میں ان کی جانب سے اداکارہ کنگا رناوت پر کییگئے مقدمے سے متعلق بیان ریکارڈ کرانے کیلئے ہفتہ کی صبح 11 بجے طلب کیا گیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریتھک روشن تقریباً 3 گھنٹوں سے زائد تک ممبئی کرائم برانچ کے دفتر میں موجود رہے اوراپنا بیان ریکارڈ کروا کر واپس چلے گئے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ 2016 میں ریتھک نے شکایت کی تھی کہ کوئی شخص ان کا نام استعمال کرکے جعلی ای میل آئی ڈی سے کنگا رناوت کو ای میلز کررہا ہے ،اس وقت کنگا رناوت نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ یہ ای میل ایڈریس خود انہیں ریتھک روشن نے دیا اور وہ دونوں اس کے ذریعے 2014 تک ایک دوسرے سے رابطے میں رہے۔یہ ای میلز مبینہ طور پر 2013 اور 2014 کے دوران کی گئیں۔ اس کے بعد 2016 ہی میں ریتھک نے اس وقت کنگا رناوت کو قانونی نوٹس بھیجا جب کنگا نے ریتھک کو اپنا سابق بوائے فرینڈ بھی بتایا۔ریتھک نے ان الزامات کی تردید کی ہے اور کہا کہ وہ کبھی بھی کنگنا رناوت کے ساتھ کسی قسم کے تعلق میں نہیں رہے۔خیال رہے کہ ریتھک اور کنگنا رناوت نے 2010 میں فلم کائٹس اور 2013 میں فلم کرش 3 میں ساتھ کام کیا تھا۔
وقت اشاعت : 27/02/2021 - 20:42:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :