اداکار عثمان خالد بٹ نے شادی کی افواہوں کی تردید کر دی

اتوار 28 فروری 2021 14:45

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2021ء) پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار عثمان خالد بٹ نے اپنی شادی سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں کی تردید کر دی ہے۔حال ہی میں اداکار عثمان خالد بٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے آنے والے ڈرامے کے ایک شادی کے سین کی تصویر بھی شیئر کی۔عثمان خالد بٹ نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے طنز کیا کہ میری شادی اتنی جلدی ہوئی کہ سنگل شاٹ میں ہی ہو گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ میں حیران رہ گیا کہ میرے دوست اور عزیز و اقارب مجھے مختلف نیوز چینلز اور بلاگز کے اسکرین شاٹس بھیج رہے تھے۔عثمان خالد بٹ نے بتایا کہ میری بہن نے کیک پر یہ پیغام لکھ کر بھیجا کہ کیا مجھے تمہاری کسی ایک شادی پر مدعو کیا جا سکتا تھا انہوں نے کہا کہ جب انڈسٹری کے سینئرز اور رشتہ دار آپ کو مبارکباد دینا شروع کر دیں تو وضاحت ضروری ہے۔عثمان خالد بٹ نے بتایا کہ یہ ان کے آنے والے ڈرامے کے ایک سین کی تصویر ہے جس میں ان کی شادی ہو رہی ہے۔
وقت اشاعت : 28/02/2021 - 14:45:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :