سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو ساتھی اداکار ساجد حسن کی دل کی کامیاب سرجری کیلئے دعا گو

پیر 1 مارچ 2021 18:00

سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو ساتھی اداکار ساجد حسن کی دل کی کامیاب سرجری کیلئے دعا گو
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2021ء) سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو ساتھی اداکار ساجد حسن کی دل کی کامیاب سرجری کیلئے دعا گو ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ساجد حسن کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ شوبز انڈسٹری کے شاندار اداکار ساجد حسن کے دل کی سرجری ہے آپ سب سے دعاں کی درخواست ہے۔عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ ساجد حسن کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کریں۔انہوں نے کہا کہ ساجد حسن ایک کمال اداکار ہیں اور میرے ایک وفادار دوست ہیں۔

وقت اشاعت : 01/03/2021 - 18:00:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :