انوشے عباسی کی بی اسپورٹس پر ایچ بی ایل پی ایس ایل کامیڈی شوکی میزبانی

پیر 1 مارچ 2021 22:44

انوشے عباسی کی بی اسپورٹس پر ایچ بی ایل پی ایس ایل کامیڈی شوکی میزبانی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2021ء) ایک کے بعد ایک کامیاب منصوبوں اور گائیگی کے میدان میں کامیابیاں سمیٹنے والے انوشے عباسی اب کھیلوں کی میزبانی کرنے لگیں،وہ پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل اسپورٹس پلیٹ فارم بی اسپورٹ پر کامیڈی اسکیچ شو "اسپورٹس پالٹکس "کے میزبانی کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ اس اسپورٹس کامیڈی اسکیچ شو میں انوشے عباسی کے ہمراہ خالد بٹ اور دی فور مین شو سے مقبولیت حاصل کرنیوالے فیضان نجیب ہیں، پروگرام اسپورٹس پالٹکس، ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 6سے متعلق ہے، جس کے مختلف سیگمنٹس میں انتہائی دلچسپ مہمان اپنے منفرد انداز میں کرکٹ سے متعلق گفتگو کریں گے۔

اسپورٹس شومیں اپنے تجربے سے متعلق بات کرتے ہوئے انوشی عباسی کا کہنا تھاکہ کھیلوں کے پروگرام کی میزبانی میرے لیے ایک بہت ہی الگ بات تھی، ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کرکٹ سے محبت کرتا ہے، میرے لیے یہ تجربہ کافی پرجوش تھا، انوشی عباسی کا کہنا تھاکہ انتہائی باصلاحیت ٹیموں کے ساتھ کام کرنا ایک اچھا تجربہ ہے، جس میں مجھے کھیلوں سے متعلق بہت کچھ سیکھنے کو مل رہاہے۔

(جاری ہے)

بی اسپورٹس پر ہر روز چلنے والے اسپورٹس پروگرام کے علاوہ انوشے عباسی کو اے آر وائی ڈیجیٹل پر ہر پیر اور ہر جمعہ کو ہم ٹی وی پر "رقص بسمل"میں دیکھا جاسکتا ہے۔

وقت اشاعت : 01/03/2021 - 22:44:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :