استاد نصرت فتح علی خان کو اپنا روحانی استاد مانتا ہوں‘ چاہت فتح علی خان

حکومت ایسے لوگوں کے فن کو زندہ رکھنے کے لئے خصوصی طو رپر الگ شعبہ قائم کرے

منگل 2 مارچ 2021 11:48

استاد نصرت فتح علی خان کو اپنا روحانی استاد مانتا ہوں‘ چاہت فتح علی خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2021ء)نامورگلوکارچاہت فتح علی خان نے کہا ہے کہ استاد نصرت فتح علی خان کو اپنا روحانی استاد مانتا ہوں ، ان کی جس سے بھی نسبت تھی اپنے لئے اس کا احترام لازم سمجھتاہوں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پرستارمیرے فن گائیکی کو پسند کرتے ہیں اور یہ اصل میں استادنصرت فتح علی خان کو خراج تحسین ہے ۔استادنصرت فتح علی خان جیسے فنکار صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں، حکومت کو چاہیے ایسے لوگوں کے فن کو آگے بڑھانے او ر اسے زندہ رکھنے کیلئے خصوصی طو رپر الگ شعبہ قائم کرے اورنوجوان نسل کو اس سے آگاہ کیا جانا چاہیے ۔

وقت اشاعت : 02/03/2021 - 11:48:49