اشفاق چوہدری کانئے فنکاروں کی تربیت کیلئے لاہور میں فنکار اکیڈمی قائم کرنیکا فیصلہ

میری خواہش ہے اداکاروں کو تربیت اورپروموٹ کرنے کیلئے کوئی ادا رہ کھولوں ‘ گفتگو

منگل 2 مارچ 2021 11:59

اشفاق چوہدری کانئے فنکاروں کی تربیت کیلئے لاہور میں فنکار اکیڈمی قائم کرنیکا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2021ء) تھیٹرکے نامور اداکار وہدایتکار اشفاق چوہدری نئے فنکاروں کی تربیت کیلئے لاہور میں فنکار اکیڈمی قائم کریں گے جس کے لئے عملی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اشفاق چوہدری نے سبزہ زار کے علاقے میں جگہ کاانتخاب بھی کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

گفتگو کرتے ہوئے اشفاق چوہدری نے بتایا کہ میری دیرینہ خواہشہے کہ نوجوانوںکیلئے ایسا ادارہ بنائوں جہاں پر انہیںتربیت دینے کے ساتھ پروموٹ بھی کیا جائے جس سے شوبز کو تربیت یافتہ نوجوانوں کی کھیپ میسر آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس ادارے میں اداکاری اور رقص کی بنیادی تربیت دی جائے گی اور میری کوشش ہے کہ اس کے لئے سینئر زکی معاونت حاصل کروں ۔

وقت اشاعت : 02/03/2021 - 11:59:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :