کیمرے کے پیچھے کی زندگی ‘دیپیکا پڈوکون نے خود ہی سب کچھ بتا دیا

منگل 2 مارچ 2021 11:59

کیمرے کے پیچھے کی زندگی ‘دیپیکا پڈوکون نے خود ہی سب کچھ بتا دیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2021ء) لاکھوں کروڑوں مداح اور فالوورز رکھنے والی شوبز شخصیات کی نجی زندگی کے بارے میں ان کے مداح ہر وقت جاننے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں۔لیکن اس بار بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے خود ہی بتادیا کہ ان کی کیمرے کی پیچھے کی زندگی کیسی ہے۔

(جاری ہے)

دیپیکا پڈوکون نے انسٹاگرام پر اپنی روزمرہ کی مصروفیات سے متعلق ویڈیو پوسٹ کی جس سے ان کے مداحوں کو پتا چل گیا ہے کہ اداکارہ دن بھر میں کیا کچھ اور کیسے کرتی ہیں۔

اداکارہ نے ویڈیو میں بتایا ہے کہ ان کا کوئی بھی دن ایک جیسا نہیں ہوتا۔ وہ صبح اٹھ کر عام لوگوں کی طرح دانت صاف اور ناشتہ کرتی ہیں۔ جبکہ دن میں کسی بھی وقت ورزش بھی کرتی ہیں۔دیپیکا پڈوکون نے ویڈیو میں مزید بتایا کہ کبھی ہر چیز کی منصوبہ بندی کرتی ہوں جبکہ کبھی ایسا نہیں بھی کرتی۔
وقت اشاعت : 02/03/2021 - 11:59:50

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :