محبت کی خاطر ساشا اپنی والدہ سلمیٰ آغا سے پولیس اسٹیشن میں جھگڑ پڑیں

ہفتہ 3 مئی 2014 19:27

محبت کی خاطر ساشا اپنی والدہ سلمیٰ آغا سے پولیس اسٹیشن میں جھگڑ پڑیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مئی۔2014ء) پاکستانی نژاد برطانوی اداکارہ و گلوکارہ سلمیٰ آغا اور ان کی بیٹی پولیس اسٹیشن میں جھگڑ پڑیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمیٰ آغا کی بیٹی ساشا آغا کی بھارتی فلم انڈسٹری کے موسیقار سچن گپتا سے قریب دوستی ہے اور دونوں ہر جگہ اکٹھے دیکھے جاتے ہیں لیکن سلمیٰ آغا کو ان کی بیٹی کی سچن گپتا سے دوستی ایک آنکھ نہیں بھاتی، اس سلسلے میں وہ ممبئی کے پولیس اسٹیشن میں سچن گپتا کے خلاف درخواست دینے کے لئے جا پہنچی، اپنی درخواست میں انہوں نے الزام لگایا کہ سچن گپتا ان کی ناسمجھ بیٹی کو ورغلا رہا ہے۔

ابھی سلمیٰ آغا پولیس اسٹیشن ہی میں موجود تھیں کہ ان کے پیچھے پیچھے ساشا بھی سچن کے ہمراہ وہاں آن پہنچی، اس موقع پر ماں بیٹی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا بات آگے بڑھنے ہی والی تھی کہ پولیس نے معاملے کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے دونوں کے سمجھاتے ہوئے تھانے سے رخصت کردیا ۔

وقت اشاعت : 03/05/2014 - 19:27:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :